پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو الاٹ ہونیوالے کمرے میں قیادت کی تصاویر آویزاں

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پنجاب اسمبلی میںپیپلز پارٹی کیلئے الاٹ ہونے والے کمرے میں قیادت کی تصاویر آویزاں کردی گئیں۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کی درخواست پر پیپلزپارٹی کے اراکین کو پنجاب اسمبلی میں الگ کمرہ الاٹ کردیا گیا ہے ۔ حسن مرتضیٰ کی جانب سے کمرے میں پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو ، محترمہ بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو کی تصاویز آویزاں کر دی گئی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں