پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

گراں فروشی پر44کے خلاف مقدمات درج ،56افراد کو حراست میں لے لیا،17دکانداروں کو جیل بھیج دیاگیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ہے۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر44فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور56افراد کو حراست میں لے لیااور17دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیاجبکہ568000روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں