طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) الائیڈ سکول گرلز کیمپس‘ چراغ سٹریٹ‘ جوڑے پل‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ملتان روڈ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘ سنت نگر دیو سماج روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ اسلامیہ کالج‘ سول لائنز‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ کوٹ خواجہ سعید‘لاہور اورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ کوٹ خواجہ سعید‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد446تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں