سرکار دوعالمؐ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ملک میں ان کا دیا ہوا نظام نافذ کیا جائے ‘ذکر اللہ مجاہد

پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کے وعدوں کی پاسداری کیلئے پی ٹی آئی حکومت عملی اقدامات کرے‘امیر جماعت اسلامی لاہور

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سرکار دوعالم حضرت محمد ؐ سے حقیقی محبت کا تقاضہ ہے کہ ملک میں ان کا دیا ہوا نظام بھی نافذ کیا جائے ۔ پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کے وعدوں کی پاسداری کیلئے پی ٹی آئی حکومت عملی اقدامات کرے آپ سرکارؐ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو نا اور شریعت محمد ؐی کیلئے جدوجہد کرنا دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ماہانہ تنظیمی اجلاس میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، ضیاء الدین انصاری ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، صدر جے آئی یوتھ لاہور شاہد نوید ملک ،عبدالرشید مرزا ، حاجی ریاض الحسن ،شریف الحق ، چوہدری محمد شوکت ، فضل اکبر ، علی ارتضی حسنی ، ملک الیاس غلام حسین بلوچ ،عبدالحفیظ اعوان ، شعیب یعقوب ، اطہر محمود ، ملک محمود احمد ، عمر شہباز و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ٓاپؐ کی سیرت طبیہ صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ دنیا کے تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ہم سرکار دوعالم ؐ کی امت میں سے ہیں ، اس اعزاز پر ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر بجالائیں وہ کم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آپ سرکار ؐ کی حیات طیبہ اپنا کر ہی ہمارے مسائل اور پریشانیاں ختم ہو سکتی ہیںاور ہماری زندگی میں آرام سکون اور اطمینان آسکتا ہے ۔

ہماری دعوت بھی اسی نہج پر استوار ہے جو بنی اکرمؐنے پیش کی تھی ،جماعت اسلامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی فلاحی ریاستی بنایا چاہتی ہے جس کیلئے ہم جدوجہد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور شہر میں خدمت خلق کے حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے اور غریب اور محروم طبقات کی مشکلات کے حل کیلئے کوشاں ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں