لاہور ہائیکورٹ، پانی کو محفوظ کرنے کے لیے کیس کی سماعت

کنٹونمنٹ بورڈ میں موجود تمام پارکس کو صاف پانی فراہم کرنے پر پابندی عائد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 21:07

لاہور ہائیکورٹ، پانی کو محفوظ کرنے کے لیے کیس کی سماعت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں پانی کو محفوظ کرنے کے لیے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ میں موجود تمام پارکس کو صاف پانی فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی۔عدالت نے قرار دیا صاف پانی کا بے جا استعمال کیا جا رہا ہے جو اب نہیں ہونا چاہیے۔عدالت صاف پاںی کو محفوظ کرنے کے ہیے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت کے روبرو واسا سمیت دیگر تمام اداروں کے سربراہان پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کے ایریا میں پارکوں میں صاف پانی دینے سے روک دیا عدالت نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام پارکس کو 60روز میں نہری پانی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔کنٹونمنٹ ایریا میں تمام واٹر چینلز کو کھولا جائے۔صاف پانی کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے عدالت نے فریقین سے عمل درآمد کی رپورٹ 23اکتوبر کو طلب کرلی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں پارکوں میں صاف پانی دیا جا رہا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی عدالت نہری پانی بحال کرنے اور صاف پانی کے استعمال پر پابندی لگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں