زرعی میدان میں امداد باہمی کی انجمنوں کی ترقی میں زراعت کے اداروں کا اہم کردار ہے، محمد خالد وسیم

جمعرات 18 اکتوبر 2018 21:07

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن کے صدر محمد خالد وسیم نے کہا ہے کہ زرعی میدان میں امداد باہمی کی انجمنوں کی ترقی میں زراعت کے اداروں کا اہم کردار رہا ہے جنہوں نے زرعی تحقیق کے ثمرات امداد باہمی کے ذریعے کسانوں تک پہنچائے، انہوں نے یہ بات زرعی ریسرچ انسٹیٹیوٹ ترناپ پشاور کے دورہ کے موقع پر پرنسپل ریسرچ آفیسر فلک ناز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر محمد ظہیر الحق قریشی بھی موجود تھے، محمد خالد وسیم نے زراعت کے میدان میں ماضی کی ترقی کی مثال دیتے ہوئے مستقبل کی منصوبہ بندی پر جدید طریقوں سے عمل پیرا ہونے پر زور دیا، انہوں نے جائنٹ وینچر کے ذریعے نئے منصوبہ جات پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ کے پی کے میں فروٹ کو ضائع ہونے سے بچایا جائے اور کسانوں کو ان کی محنت کا بروقت صلہ مل سکے، فروٹ بروقت سپلائی کرنے سے نہ صرف اس کی غذائیت برقرار رہے گی بلکہ اس کی قیمت بھی اچھی مل جائے گی جس سے کسان کو فائدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں