وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں 25فیصد اور گورنر ہاؤس کے اخراجات میں 8فیصد کمی کی گئی ہے‘

ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت جھوٹ کا پلندہ ہے، ڈاکٹر شہبازگل

جمعرات 18 اکتوبر 2018 21:07

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت جھوٹ کا پلندہ ہے اوراس ضمن میں مسلم لیگ(ن) کے ترجمان نے حقائق کو بری طرح مسخ کیاہے، یہاں ایک بیان میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے اور ماضی کی طرح موجودہ بجٹ اعداد وشمارکا ہیر پھیر نہیںبلکہ ترقی کے عمل کا حقیقی عکاس ہے،انہوںنے کہا کہ غیر ترقیاتی اخراجات میں خاطرخواہ کمی کی گئی ہے اورپنجاب کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی کی پالیسی کو اپنایاگیا ہے،ترجمان نے مزید بتایاکہ وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں 25فیصد کمی کی گئی ہے اور وزیراعلیٰ آفس کی طرح گورنر ہاؤس کے اخراجات میں بھی 8فیصد کمی کی گئی ہے، ترجمان پاکستان مسلم لیگ(ن) کو اپنا ریکارڈ درست کرنا چاہیے،جب ہمیںیہ حکومت ملی تو صوبہ98ارب روپے خسارے میں تھا جبکہ57ارب روپے کے کنٹریکٹرز کے واجب الادا تھے، موجودہ حکومت کو سابق دور کی غلطیوں کا ازالہ کرنا پڑ رہا ہے اورموجودہ حالات میں اس سے بہتر اورمتوازن بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں