تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے ،جو عوام کی خدمت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔اعجاز عالم آگسٹین

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:12

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو صحیح معنوں میں عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ماضی میں محض کھوکھلے نعروں سے ہی کام لیاجاتا رہا اورنیچے تک وسائل کی فراہمی کو روکے رکھاگیا۔انہوں نے کہا کہ ایک جماعت سے دوسری جماعت میں شامل ہونے کی روایت مناسب نہیں مگر جب آپ ملک کی خدمت میں اپنا کرداد نبھانا چاہیں تو کوئی آپ کو روک نہیں سکتا۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ شیخوپورہ (ن)لیگ سے تعلق رکھنے والے اقلیتی ونگ کے ممبران سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ممبران میںڈسٹرکٹ ممبر شیخوپورہ ڈاکٹر گلزار غوری،کونسلر یونین کونسل غازی منیارہ شیخوپورہ سمون مسیح،سابقہ تحصیل ممبر حنیف بھٹی، شارون روکس،عمر حیات گل،رضوان بھٹی،پرویز سندھی،مرقص اٹھوال،شہباز،عدنان خفل سہوترا،آصف،یوسف عاشق اور احسان سہوترا شامل تھے۔

(جاری ہے)

تمام ممبران نے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر نے تمام ممبران کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ ماضی میں سابقہ حکومت کی جانب سے کی گئی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق تمام طبقات کو ساتھ لیکر آگے چلیں گے۔ بعد ازا ں ایک اور ملاقات میں کوارڈینیٹر چائلڈ رائٹس موومنٹ پنجاب راشدہ قریشی کی قیادت میں وفدملاقات کی ۔

وفد میں زہرہ سجاد،سلمیٰ سجاد،مقداد نقوی اور نورالزمان رفیق شامل تھے۔ملاقات میں خواتین بالخصوص لڑکیوں کی جبری شادیوں وغیرہ کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ انسانی حقوق کے پلیٹ فارم سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے پر خاص زور دے رہے ہیں اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر انسانی حقوق کے ڈی اوز کو تعینات کرنے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز پر پہنچائی جا سکے۔

راشدہ قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی جماعت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ یہ واحد جماعت ہے جو نوجوانوں کو لیکر اگے بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے چائلڈ رائٹس موومنٹ کے ذریعے پنجاب بھر میں کئے جانیوالے اقدامات بارے بتایا اور صوبائی وزیر سے اپیل کی کہ مستقبل میں لڑکیوں کی جبری شادی اور تشدد وغیرہ کی روک تھا م میں ان کی بھرپور معاونت کی جائے۔صوبائی وزیر نے راشدہ قریشی کو یقین دلایا کہ صوبہ بھر میں خواتین کے حقوق کی حفاظت ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں