صوبائی وزیر مراد راس کا گورنمنٹ ملت گرلز ہائی سکول مغلپورہ کی ٹیچر کا طالبہ پر تشدد کی خبر پر فوری ایکشن

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:49

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس کا گورنمنٹ ملت گرلز ہائی سکول مغلپورہ کی دسویںجماعت کی طالبہ مہوش پر جسمانی تشدد کی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے حکم دیا کہ طالبہ پر جسمانی تشدد کی ذمہ دار ٹیچر شمیم ریاض کوفوری ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں اور ان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز بھی کیا جائے، انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعہ کی ذمہ دار ٹیچرکیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور پنجاب حکومت سکولوں میں جسمانی تشدد کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں