موثر زرعی قرضہ جات نظام کے تحت پاکستان کے چھوٹے کاشتکاروں کے معاشی مسائل کے حل کی رپورٹ لانچنگ تقریب 22 اکتوبر کو ہو گی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:54

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب آسٹریلین سنٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچر ریسرچ و آگاہی پاکستان کے تعاون سے موثر زرعی قر ضہ جات نظام کے تحت پاکستان کے چھوٹے کاشتکاروں کے معاشی مسائل کے حل کی رپورٹ لانچنگ تقریب لاہور کے ایواری ہوٹل میں 22 اکتوبر کو منعقد کی جارہی ہے جس کی صدارت ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں واصف خورشید سیکرٹری زراعت پنجاب،طارق باجوہ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان،ڈاکٹر یوسف ظفر چئیرمین پاکستان ایگریکلچر کونسل سمیت آسٹریلین ہائی کمیشن کے نمائندگان سمیت دیگر ماہرین شرکت کریں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اس رپورٹ کی روشنی میں ایسی تجاویز مرتب کی جائیں جس کی روشنی میں چھوٹے کاشتکاروں کو قرضہ جات کے حصول کے عمل میں آسانی دی جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں