حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے،ایم شاہ زید

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:54

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) تحریک کے سینئرمرکزی رہنما ایم شاہ زید خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے، تحریک انصاف ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر دم لے گی، غربت، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور دیگر بحران ماضی کے حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کا نتیجہ ہے ، اپنے جاری ایک بیان میں انکا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے مسائل کے حل کیلئے مثبت تجاویز دے، اپوزیشن کا حکومت کے قیام کے چند دنوں بعد ہی منفی پروپیگنڈا قابل افسوس ہے، تحریک انصاف نے جن حالات میں حکومت سنبھالی ہے عوام اس سے بخوبی آگاہ ہیں، حکومت سی پیک کی کامیابی کیلئے پر عزم ہے، منصوبہ مکمل ہونا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، اس سے لاکھوں افراد کو نوکریاں ملیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں