کرپٹ عناصر کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئے،ثوبیہ کمال

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:54

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ثوبیہ کمال نے کہاہے کہ کرپٹ عناصر دنیا کے کسی گوشے میں چلے جائیں ان کا پیچھا کریںگے ،کرپٹ عناصر کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئے، قومی دولت کو لوٹنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، منی لانڈرنگ کرکے ہر سال اربوں روپے بیرون ملک منتقل کر لئے جاتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا، انہوں نے کہاکہ کرپشن کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے سخت ترین میکانزم بنانے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نے کرپٹ عناصر کے قلع قمع کی قوم کو یقین دھانی کروائی تھی، اب وقت آگیاہے کہ ان کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے، جب تک ملک سے کرپشن کامکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا ملک وقوم ترقی کے راستے پر گامزن نہیں ہوسکتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں