عمران خان اپنے کئے ہوئے سارے وعدے پورے کریں گے،شازیہ احمد نواز

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:54

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف ویمن ونگ کی سینئرمرکز ی رہنما شازیہ احمد نواز نے کہا ہے کہ ساری قوم کے ہیرو عمران خان انشاء اللہ اپنے کئے ہوئے سارے وعدے پورے کریں گے اور کسی قیمت پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،ماضی کی بجائے ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہے اور پاکستان کے عوام ہر قیمت پر ملکی مسائل کا حل چاہتے ہیں جس کیلئے اب ہم مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے، اپنے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے پانچ سال تک پنجاب میں بھرپور اپوزیشن کردار ادا کیا اسی طرح پنجاب میں اقتدار میں آ کر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیگی، سابق حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب میں غربت، مہنگائی اور بیروزگاری بری طرح اپنے پنجے گاڑ چکی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں