لاہور،طبی و نفسیاتی علا ج کی ناکافی سہولیات پر دوعلاج گاہیں سر بمہر

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:55

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روز دومنشیات ونفسیاتی امراض کی علاجگاہوںاور بحالی کے مراکز سیل کر دئیے اور26مریضوں کو ان کے رشتہ داروںکے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سربمہر کیے گئے مراکز میںماہر نفسیات ،طبی عملہ اور ایمرجنسی کی سہولیات ناکافی تھیں جبکہ مریضوں کی رہائش کا بھی تسلی بخش انتظام نہیںتھااورمعاوضہ برائے مشاورت اور علاج کی فہرست آویزاں نہ تھی۔

کمیشن کی ٹیموں نے چار منشیات ونفسیاتی امراض علاجگاہوں اور بحالی کے مراکز پر چھاپے مارے ،جن میں سے فیصل آباد کے طحہٰ ترکِ منشیات اور نفسیات سنٹر اورریہیب ہوم کو بند کر دیا گیا،جن میں سے بالترتیب 14اور 12افرادکو بازیاب کیا گیا۔ان افراد کوطبی اور نفسیاتی معائنے کے بعد ان کے رشتہ داروں کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں