متروکہ وقف املاک کا ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن، قدیمی دم دما مندر کی پراپرٹی پر قائم غیر قانونی 43کمرشل دوکانیں سیل

اقلیتوں کی املاک اور پراپرٹی کو محفوظ بنانا ہماری ذمہ داری ہے ‘ سیکرٹری بورڈ طارق وزیر/دوکانداروں سے ملکیت بارے کا غذات طلب کیے گئے‘ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محمد آصف خان

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) متروکہ وقف املاک بورڈراولپنڈی آفس کا بورڈ کی ملکیتی پراپرٹی ناجائز قابضین سے وا گزار کروانے کیلئے آپریشن کا سلسلہ جاری ۔ راجہ بازار میں واقع قدیمی دم دما مندر سے ملحقہ 2ارب روپے مالیتی ، رقبہ تعدادی 2کنال 14مرلے پر قائم 43کمرشل دوکانیں سیل کر دی گئیں۔ آپریشن میں ایڈمنسٹریٹر روالپنڈی زون نور اسلم خان، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محمد آصف خان، اسسٹنٹ کمشنر سٹی محترمہ نسیم افضل، عاشق حسین انسپکٹر سمیت پولیس و انتظامیہ کی بھاری نفری و مشینری بھی موجود تھی۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محمد آصف خان کا کہنا تھا کہ ناجائز قابضین ایک عرصہ سے مندر کی پراپرٹی پر غیر قانونی تعمیرات کر کے دوکانیں بنا رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

دوکانداروں سے ملکیت بارے کا غذات طلب کیے گئے ، درست کاغذات پیش نہ کرنے والوں کی غیر قانونی تعمیرات گو گرا دیا جائے گا۔ہم نے ان سے اصل کاغذات طلب کیے ہیں اگر کاغذات درست نہ ہوئے تو غیر قانونی تعمیرات گرِا دی جائیں گی۔

اس سلسلہ میں سیکرٹری بورڈ محمد طارق وزیر کا کہنا ہے کہ ہم اعلی ٰ عدلیہ اور حکومت پاکستان کے احکامات کی روشنی اور چیئرمین بورڈ کی واضح ہدایات پر اقلیتوںکی پراپرٹی ناجائز قابضین سے واگزار کروانے کیلئے آپریشن جاری رکھیں گے ۔ اقلیتوں کی املاک اور پراپرٹی کو محفوظ بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اسے احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں تاکہ اقلیتوں کے اعتماد میں اضافہ ہو۔انہوں نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کی ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی اور کارکردگی کی خوب الفاظ میں تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں