رائے تیمور خان بھٹی کو پنجاب اسمبلی کے رواں سیشن کیلئے محکمہ آرکیالوجی کے اسمبلی بزنس کی ذمہ داری سونپ دی گئی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کو پنجاب اسمبلی کے رواں سیشن کے لئے محکمہ آرکیالوجی کے اسمبلی بز نس کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی رواں سیشن میں محکمہ آرکیالوجی سے متعلق سوالوں کے جوابات دیں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کا کہنا ہے کہ آرکیالوجی اہم محکمہ ہے،حکومت کی جانب سے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ پنجاب کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں