پنجاب ہائر ایجوکیشن اور منہاج یونیورسٹی کے تعاون سے انٹرنیشنل کانفرنس (آج (سے شروع ہو گی

کانفرنس کا موضوع’’سماجی ذمہ داریوں میں مذاہب عالم کا کردار ‘‘ ہے، اختتامی سیشن 21اکتوبر کو ہو گا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اورمنہاج یونیورسٹی لاہور کے مشترکہ تعاون سے دوروزہ انٹرنیشنل کانفرنس ’’سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے مذاہب عالم کا کردار‘‘ آج (ہفتہ )20 اکتوبر سے شروع ہو گی ،منہاج القرآن کے صدرایم یو ایل کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خطبہ استقبالیہ دینگے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں پاکستان سمیت آسٹریلیا، سری لنکا، نائیجیریا، تھائی لینڈ سے انٹرنیشنل سکالرز اپنے مقالہ جات پیش کرینگے جو گزشتہ رات اپنے اپنے ملکوں سے لاہور پہنچ گئے ہیں، 21 اکتوبر کی رات مہمانوں کے اعزاز میں منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری خصوصی شرکت کرینگے، دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیز کی سینئر کلاسز کے طلباء و طالبات کو بھی مدعو کیا گیا ہے، کانفرنس کا افتتاحی سیشن 20اکتوبر2018 ء 9 بجے ہو گا ،اختتامی سیشن 21اکتوبر کو ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں