خوشحال پاکستان کیلئے ڈیم فنڈز میں دل کھول کر عطیات دیں:صوفی مسعوداحمدصدیقی

تمام مریدین عقیدتمند میں اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر اپنا کلیدی کردارادا کریں : امیر تنظیم مشائخ عظام

جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر وناظم اعلیٰ صوم وصلوٰة کمیٹی آل پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی نے نے کہاہے کہ ہمیں اپنی آنیوالی نسلوں کو خوشحال اور مستحکم پاکستان دینے کیلئے چیف جسٹس ثاقب نثار اور حکومت پاکستان کے قائم شدہ ڈیم فنڈز میں دل کھول عطیات دینا ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر موجودہ ملکی صورتحال سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی نے اندرون و بیرون ملک میں مقیم اپنے تمام مریدین اور عقیدتمندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نیک کام بڑھ چڑھ کر اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ ڈیمز کے قیام سے پانی و بجلی کے بحران پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی و خوشحالی کے خواب کو بھی شرمند ہ تعبیر کیا جائے گا اور انشاء اللہ وقت دور نہیں جب پاکستان کرپشن سے پاک ملک بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا ۔ہمیں ہر طریقے سے وطن عزیز پاکستان کی ترقی میں اہم خدمات ادا کرنے والے تمام محب وطن عناصر کے ہاتھ مظبوط کرنا ہو ں گے ۔سمینار کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں