پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی نیعصمت زہرہ دختر محمد عبد الرحمان خان کوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے’’O-اور N-کے لیگنڈزکو استعمال کرتے ہوئے 3d-4f,3dاور 4fکے محموعات (ایگری گیٹس) کی ترکیب ، جائزہ کاری خواص اور مقناطیسی مطالعات‘‘کے موضوع پر،حبیب اللہ جاون صیامردیولد عباس علی کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے’’معاشی تعاون کی تنظیم بطور علاقائی تنظیم : مسائل اور توقعات‘‘کے موضوع پر،مہدی کردوست ولد حسین کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے’’بھارت کے ساتھ پاکستان کی خارجہ پالیسی : مشرف کادور((2008-1999‘‘کے موضوع پراورگلناز ملک دختر محمد اجمل ملک کوانوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’’چاول کی سسری کی فاسفین کے خلاف مزاحمت اور حیاتیاتی زہروں کے ذریعے اس کا انتظام‘‘کے موضوع، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں