لاہور ، نہال ہاشمی پر غداری کامقدمہ درج کرکے آرٹیکل 6کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے،جنرل غلام محی الدین

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کی جانب سے افواج پاکستان کے خلاف بیان کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، نہال ہاشمی پاگل ہو چکے ہیں (ن) لیگ ان کا علاج کروائے،سیکرٹری جنرل تحریک انصاف آزاد کشمیر

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکے سیکرٹری جنرل غلام محی الدین دیوان نے نہال ہاشمی کے بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نہال ہاشمی پر غداری کامقدمہ درج کرکے آرٹیکل 6کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کی جانب سے افواج پاکستان کے خلاف بیان کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، نہال ہاشمی پاگل ہو چکے ہیں (ن) لیگ ان کا علاج کروائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے منشور پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے گو کہ ورثے میں ملنے والے حالات انتہائی دگرگوں ہیں لیکن ہم ہمت نہیں ہاریں گے اور تمام تر نیک نیتی، محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھیں گے کیونکہ عمران خان کا ہر کھلاڑی اس میچ میں کامیابی اور فتح کیلئے بے تاب ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نجات دلانے اور اقوام عالم میں باوقار مقام تک پہنچانے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اور انشاء اللہ ان 5برسوں میں دن رات محنت کر کے اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے سرخرو ہوں گے اور مخالفین کے تمام خدشات کو بے بنیا د ثابت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں