لاہور،کنزالایمان سوسائٹی کے زیراہتمام 28 ویں سالانہ‘‘ قومی امام احمد رضا کانفرنس‘‘کی تیاریاں مکمل

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) کنزالایمان سوسائٹی کے زیراہتمام 28 ویں سالانہ’’ قومی امام احمد رضا کانفرنس‘‘ پیر 22 اکتوبر کو ایک بجے دن الحمرا ہال نمبر ایک میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کانفرنس کی صدارت پیر سید عظمت علی شاہ بخاری کریں گے جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے مفتی انصرالقادری، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، پیر سید خرم ریاض شاہ، پروفیسر سعد اللہ شاہ، محمد شعیب مرزا، پیر انوار حسین قادری، ڈاکٹر سید باچا خان، صوفی گلزار حسین قادری، ڈاکٹر مفتی کریم خان، ممتاز احمد طاہر، پیر محمد غوث رضوی، راجہ رشید محمود، مفتی خضر الاسلام، پیر سعید احمد صابری، صاحبزادہ سید ارشد حسین گردیزی، پیر محمد اکرم الازہری، صاحبزادہ رضائے مصطفے اور دوسرے مقررین خطاب کریں گے۔

کنزالایمان سوسائیٹی کے بانی و صدر محمد نعیم طاہر رضوی خطبہ استقبالیہ پڑھیں گے جبکہ محمد نواز کھرل نقابت کے فرائض سرانجام دیں گے۔ کانفرنس میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سے اہم علماء و مشائخ شریک ہوں گے۔ کانفرنس کی تیاریوں کے لئے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں