ماڈرن سٹنیڈ آرٹ ورک کی روایت ہمارے ہاں نئی ہے،شیشہ صرف دیکھنے کے لئے ہی نہیں اپنے جذبات کے اظہار کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتاہے،کیپٹن(ر)عطاء محمدخان

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) ماڈرن سٹنیڈ آرٹ ورک کی روایت ہمارے ہاں نئی ہے،شیشہ صرف دیکھنے کے لئے ہی نہیں بلکہ اپنے جذبات کے اظہار کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتاہے،اس آرٹ ورک کی پاکستان میں پہلی بار نمائش قابل تعریف ہے ۔ان خیالات کا اظہارسابق ایگزیکٹرڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمدخان نے الحمراء میں جاری نمائش کی اختتامی تقریب میںکیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس نمائش میں رکھے گئے فن پارے فطرت کی خوبصورتی کا امتراج ہونے کے لئے ساتھ ساتھ صوفی ازم کا بھی عکاس ہیں، اس آرٹ ورک کو پاکستان میں فروغ دیناوقت کی اہم ضرورت ہے اس نمائش میںآرٹسٹ زیب النساء کے 59فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں جنہیں دیکھنے والوں کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے،آرٹسٹ زیب النساء نے اس نمائش کے اغراض و مقاصد پر ورشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہمارا مقصد اس آرٹ ورک کو پاکستان کی نئی نسل تک پرموٹ کرنا ہے جس کے لئے ہم نے لاہورآرٹس کونسل کے پلیٹ فارم کا انتخاب کیا جہاں ہمیں ہماری تواقعات سے بڑھ کر پذیرائی ملی ہے،یہ امر قابل تعریف ہے کہ ہمارا سماج آرٹ سے محبت کرنے والوں بھرا پڑا ہے جس کی عملی شکل یہاں دیکھنے کو ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں