پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے موافق ماحول فراہم کیا گیا ہے ، وسیم اختر

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:20

لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) وائس چیئرپرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب وسیم اختر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے موافق ماحول فراہم کیا گیا ہے اور بزنس فرینڈلی پالیسیاں ترتیب دی گئی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ اور انویسٹرز کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا ہے۔

یہ بات انہوں نے ترک سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے سواس میکن کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ۔ ڈائریکٹر جنرل عثمان انور نے ترک وفد کو او پی سی کی کارکردگی اور اوور سیز پاکستانیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق بریفنگ دی۔ وسیم اختر نے وفد کے ارکان کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ بیرونی انویسٹرز کیلئے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے منافع بخش موقع موجود ہیں جس سے انہیں فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ترک وفد کے قائد سواس میکن نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے اور وہ یہاں معدنیات اور فوڈ پراڈکٹس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ وسیم اختر نے وفد کے ارکان کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم اپنا یا گیاہے اور جدید ترین کمپلینٹ ویب پورٹل کے ذریعے اوورسیز پاکستانی دنیا بھر سے اپنی شکایات کا اندرج کراسکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں