انٹرنیشنل نارکوٹکس لاء اینڈ انفورسمنٹ کا ا جلاس

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:50

لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) سیکرٹری داخلہ کیپٹن( ر) فضیل اصغر کی صدارت میں انٹرنیشنل نارکوٹکس لاء اینڈ انفورسمنٹ کے ممبران کا اجلاس منعقد کیاگیا،اجلاس میں امریکن قونصلر جنرل CRENWELGE اور جانسونا دونووان ڈائریکٹرانٹرنیشنل نارکوٹکس لاء اینڈ انفورسمنٹ ،سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید، ایڈیشنل سیکرٹری محسن رشیداور آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ بھی موجود تھے۔

میٹنگ میں پنجاب کی جیلوں میں انٹرنیشنل نارکوٹکس لاء اینڈ انفورسمنٹ کے تعاون سے دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ نے سیکرٹری داخلہ فضیل اصغر اور قونصلر جنرل کو انٹرنیشنل نارکوٹکس لاء اینڈ انفورسمنٹ کی جانب سے پنجاب کی جیلوں میں دی جانے والی سہولیات کے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا کہ جیل سٹاف کو تربیت دینے کے لیے ٹرینگ سینٹر قائم کیے جا رہے ہیں ان سینٹر میں انٹرنیشنل نارکوٹکس لاء اینڈ انفورسمنٹ کے تعاون سے سٹاف کو باقاعدہ طور پر ٹرینگ دی جائے گی۔

صوبائی سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں کی باقاعدہ کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کی جائے گی اورساہیوال میں جیل سٹاف کو ٹرینگ دینے کے لیے سٹاف کالج زیر تعمیر ہے۔انھوں نے کہا کہ جیلوں میں دی جانے والی سہولیات کو باقاعدہ طور مانیٹر کیا جائیگا۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل نارکوٹکس لاء اینڈ انفورسمنٹ نے کہا کہ ٹرینگ سینٹرز کو آن لائن کیا جائے گا اورپنجاب کی جیلوں کے سٹاف کو تربیت دینے کے لیے مزید جدید سامان بھی مہیا کیا جائے گا۔ سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے امریکن قونصلر جنرل اور ڈائریکٹر کا جیلوں میں دی جانے والی سہولیات کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں