حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آکر تین نوجوان جاں بحق

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آکر تین نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔ بتایاگیا ہے کہ حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آکر تین نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ریلوے کے مطابق حادثہ پنڈی ڈویژن میں مدینہ الحجاج اور نور ریلوے اسٹیشن کے درمیان شام تقریبا ساڑھے چار بجے پیش آیا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدٹرین حادثے میں ہونے والی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ ریل کی پٹڑی کو بطور گزرگاہ استعمال نہ کریں۔ ریل کی پٹری کراس کرتے ہوئے احتیاط کا مظاہرہ کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں