وزیراعلیٰ سے مشاورتی کونسل برائے گورننس کے کنوینر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر سلمان شاہ کی قیادت میں اراکین کی ملاقات

گورننس بہتر بنانے ، عوام کو سہولتوں کی فراہمی،روز گار کے مواقع پیدا کرنے اور مختلف شعبوں میں اصلاحات کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مشاورتی کونسل برائے گورننس کے کنوینر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر سلمان شاہ کی قیادت میںکونسل کے اراکین نے ملاقات کی -ملاقات میں صوبے میں گورننس کے ماڈل کوبہتر بنانے ، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی،روز گار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور مختلف شعبوں خصوصاً تعلیم، صحت ، زراعت، لائیوسٹاک میں اصلاحات کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیاگیا-وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف اور سہولتوں کی بہتر فراہمی چاہتی ہے اورآپ سب اپنے اپنے شعبوں کے ماہر ہیں-ہم آپ کے تجربے ،مہارت اورپیشہ ورانہ سکلز سے استفادہ کریں گے -انہوںنے کہاکہ پنجاب کے عوام کو اس تبدیلی کا احساس دلانا ہے جو ووٹ کے ذریعے آئی ہی-گورننس بہتر ہوگی تو عوام کو سہولتیں بھی ملیں گی-آپ کی مشاورت سے عوام کی سہولتوں کی بہتری کے لئے کام کریں گے اور جہاں بھی ضرورت ہوئی فوری طور پر اصلاحات کی جائیں گی-صوبے میں روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے جامع حکمت عملی بنائی جائے گی-انہوںنے کہاکہ نیا پاکستان ہم نے مل کر بنانا ہی-جو کمٹمنٹ کروں گا اسے پورا کریں گی-اب اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات ہوں گے -تعلیم ،صحت، زراعت ، لائیوسٹاک اوردیگر شعبوں کی بہتری کے لئے شارٹ ، میڈیم اورلانگ ٹریم پالیسیاں بنائی جائیں گی-آپ کی مشاورت سے اقدامات تیزی سے کئے جائیں گی-مشاورتی کونسل کے اراکین نے کہاکہ ہم سب آپ کی ٹیم کاحصہ ہیں اور ہم آپ کے ساتھ مل کر عوام کی بہتری کے لئے کام کریں گی-سابق سیکرٹری سلمان صدیق، وائس چانسلر لمزڈاکٹر ارشد علی، صنعتکارگوہر اعجاز، صنعتکار فواد مختار، ماہر تعلیم ایم اے رئوف، سابق سیکرٹری جاوید اقبال اعوان، سابق سیکرٹری تیمور عظمت عثمان، صنعتکار احمد کمال،صوبائی وزراء ،وزیراعلیٰ کے سیکرٹری، سیکرٹری کوآرڈینیشن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں