ضلعی انتظامیہ لاہور کا سرکاری زمینوں کی واگزاری کا آپریشن جاری، 56کروڑ مالیت کی 115کنال 9مرلے کمرشل و زرعی زمین واگزار کروالی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 18:40

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسداد تجاوزات اور سرکاری زمین کی واگزاری کا آپریشن پوری تیزی کے ساتھ جاری ہے اور بھی تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی حدود میں انسداد تجاوزات اور زمین واگزاری کے پانچ مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 115کنال 9مرلے کمرشل و زرعی زمین مالیتی56کروڑ کو واگزار کروالیا۔

کمرشل جگہوں پر بنے ہوئے عارضی و پختہ عمارتوں، حویلیوں، چار دیواریوں کو گرا دیا گیا۔ زرعی رقبہ میں فصلوں پر ٹریکٹر چلا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے سی سٹی صفدر حسین ورک نے شاہدرہ میں دو مقامات پر آپریشن کیا۔ پہلے آپریشن میں 2کنال کمرشل جگہ مالیتی ایک کروڑ روپے جبکہ دوسرے آپریشن میں96کنال زرعی اراضی مالیتی چھ کروڑ روپے کو واگزار کروایا اور پختہ سٹرکچرز کو مسمار کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تحصیل کینٹ کے موضع جامن میں اے سی کینٹ حید ر عباس وٹو نی8کنال 11مرلے جگہ مالیتی ایک کروڑ10لاکھ کو واگزار کروایا۔ تحصیل ماڈل ٹائون میں اے سی مظہر علی نے کوٹ لکھپت روڈ کے دونوں اطراف سے مجموعی طور پر 4کنال 7مرلے جگہ مالیتی47کروڑ روپے کو واگزار کروایا۔ اسطرح تحصیل رائیونڈ میں اے سی عاصم سلیم نے موضع مسالہ میں قبرستان کی جگہ4کنال11مرلے کو واگزار کروایا اور اس پر بنے سٹرکچرز کو مسمارکر دیا۔

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے اب تک کے آپریشن میں مجموعی طور پر 3872کنال سرکار کی جگہ کو واگزار کروایاگیا ہے جس کی مجموعی طور پر مالیت 16ارب64کروڑ70لاکھ روپے ہے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ بلا تفریق تجاوزات اور سرکاری زمین کی واگزاری کے آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہے اور آئندہ دنوں آپریشن میںمزید تیزی لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں