عالمی برادری نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے، ثوبیہ کمال

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:29

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے ،عالمی برادری نوٹس لے ، کشمیریوںکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، مقبوضہ وادی میںنوجوانوں نے آزادی کی تحریک کی اپنے خون سے آبیاری کی ہے،کشمیر میں جب تک ایک کشمیری بھی زندہ ہے وہ کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑتا رہے گا ، کشمیر میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانی ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا بھارت کشمیر میں مسلسل کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے ،بھارت اقوام متحدہ کی قرارد پر عمل نہیں کر رہا بلکہ وادی کو جیل میںتبدیل کر رکھا ہے ،عالمی برادرای کو خطے میں امن کے قیام کے لیے کشمیر کے مسئلے کو حل کر نا ہو گا۔انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف حکومت اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی سطح پر کشمیروں کی حمایت جاری رکھے گی ، کشمیر کی آزادی تک پاکستان نامکمل ہے ، کشمیروںکی جدوجہد اور قربانیا ں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں