ن لیگ کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کابازار گرم کیے رکھا،ارمغان صادق

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:29

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما راناارمغان صادق نے کہاہے کہ ن لیگ کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں صوبے بھر میں کرپشن کابازار گرم کیے رکھا ، اور اب اپنے 10برسوں کی ''کارکردگی''کا حساب دینے کی تیاری کرے۔ ہر شعبے میں اُن کی لوٹ سیل اور بد عنوانیوں کی داستانیں نظر آ رہی ہیں،دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ملک کو تاریکیوں میں دھکیلنے والے کرپٹ مافیا کو سزا دیں گے اور ظالمانہ نظام کو بدلیں گے ، ملکی مسائل کے حل کیلئے دن رات محنت کرنا ہوگی اور عمران خان کے ویژن کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ قوم نے پی ٹی آئی کو صرف مینڈیٹ ہی نہیں بہت بڑی ذمہ داری سونپی ہے جسے پورا کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو عوام کے ووٹوں کے ذریعے اقتدار ملا، یہی تبدیلی وانقلاب ہے،اس تبدیلی و انقلاب کے ہوتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی مشکل درپیش نہیں آئے گی، عمران خان کی زیر قیادت ملکی ترقی اور خوشحالی کا روڈ میپ واضح طور پر نظر آنا شروع ہو گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں