پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے الیکٹرانک چالان چیک کرنے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کروادیا

ب تک 87ہزار ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں جن کی مد میں11ملین سے زائد جرمانہ قومی خزانے میں جمع ہوا جلد ہی اوور سپیڈنگ اور ون وے کی خلاف ورزی کے چالان بھی جاری کیے جائینگے‘چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:52

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے الیکٹرانک چالان چیک کرنے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کروادیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے الیکٹرانک چالان چیک کرنے کے لئے آن لائن سسٹم متعارف کروادیا،شہری ای چالان دیکھنے کے لیے سیف سٹیز اتھارٹی کی ویب سائٹ PSCA.GOP.PKپروزٹ کریں یا ECHALLAN.PSCA.GOP.PK سے بھی اپنے چالان دیکھ اور پرنٹ کر سکتے ہیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں کی مددسے ا ب تک 87ہزار ای چالان جاری کیے جا چکے ہیںجن کی مد میں11ملین سے زائد جرمانہ قومی خزانے میں جمع ہوا۔

اہل لاہور کا شکریہ جو ٹریفک قوانین کی پاسداری کر رہے ہیں،لاہور پاکستان کا محفوظ اور منظم ترین شہر بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتھارٹی نے 9000 سے زائدگاڑیوں کا ریکارڈ درستگی کیلئے محکمہ ایکسائز کو بھجوایا ہے،1000سے زائد گاڑیاں غلط نمبر پلیٹ پر بلیک لسٹ کی گئی ہیںجن کے خلاف کارروائی ہو گی،100سے زائد گاڑیاں لاہور کے مختلف تھانوں میں بند کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

شہری قانون کے مطابق گاڑی خریداری کے ایک ماہ کے اندر اپنے نام پر منتقل کروائیں۔انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر گاڑی، موٹرسائیکل، رکشہ سمیت ہر سواری کا بلا امتیاز چالان کیا جا رہا ہے،800سے زائدالیکٹرانک چالان پنجاب کے دوردراز علاقوں میں بھی جمع کروائے گئے،لاہور میں ہونے والی خلاف ورزی کے چالان پنجاب کے تما م شہروں میں جمع ہو رہے ہیں،جلد ہی اوور سپیڈنگ اور ون وے کی خلاف ورزی کے چالان بھی جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکٹرانک چالان چیک کرنے کے لئے آن لائن سسٹم متعارف کروادیا،شہری ای چالان دیکھنے کے لیے سیف سٹیز اتھارٹی کی ویب سائٹ PSCA.GOP.PKپروزٹ کریں یا ECHALLAN.PSCA.GOP.PK سے بھی اپنے چالان دیکھ اور پرنٹ کر سکتے ،شہری اپنے قومی شناختی کارڈ اور گاڑی رجسٹریشن نمبر کے ذریعے آن لائن چالان دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کومحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں درج پتہ پر ای چالان ارسال کیے جا رہے ہیں،دوسرے مرحلے میں چالان جمع نہ کروانے والوں کو بینک کی شاخوں کے قریب ناکے لگا کر پکڑا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں