پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے زیرِاہتمام تربیت

40ڈینٹل سرجنز،20پیتھالوجسٹس،61ہومیوپیتھک ڈاکٹرزاور33 حکماء کی تربیت مکمل

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 40ڈینٹل سرجنز،20پیتھالوجسٹس،61ہومیوپیتھک ڈاکٹرز،33حکماء اور 28لیب ٹیکنیشنز کی فراہمیِ صحت کے کم سے کم معیارات پر عمل درآمدکے لیے تربیت مکمل کردی۔ان تمام معالجین اور ٹیکنیشنزکا تعلق ضلع راولپنڈی سے تھا اور ان کی تربیت کے لیے مختلف دنوں کے دوران علیحدہ علیحدہ ورکشاپس کا انعقاد کیاگیا،جو گزشتہ روز مکمل ہوگئیں،جس میں ان کے متعلقہ فراہمیِ صحت کی سہولیات کے کم از کم معیارات (ایم ایس ڈی ایس)پر تربیت دی گئی۔

ان ورکشاپس میںمریضوں کے معیاری علاج اور دیکھ بھال،مریضوں کے ریکارڈکو محفوظ رکھنا،ادویات کی فراہمی،مریضوں کے حقوق کا احترام،علاج سے متعلق آگاہی،علاج گاہ میں انفیکشن کنٹرول اورمعیاری علاج کے تسلسل پر جدید معلومات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

ان ورکشاپس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایچ سی ڈاکٹر ماجد لطیف،ڈاکٹر بشارت جاوید،ڈاکٹر امتیاز علی،ڈاکٹر فیضان اختر اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر جمیل احمد غوری نے تربیت دی۔کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے معالجین کی تربیت کے لیے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا ہے اور اب تک 15,900سے زائد سرکاری و نجی علاجگاہوںکی20,078 معالجین کی تربیت مکمل کی ہے ،جن میں 2,947 سرکاری جبکہ 12,900سے زائد نجی علاجگاہیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں