ْسی ٹی او نے شہری سے بدسلوکی پر ٹریفک وارڈن کو معطل کردیا،ایس پی سٹی انکوائر ی افسر مقرر

اتوار 21 اکتوبر 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) چیف ٹریفک آفیسر لیاقت علی ملک نے شہری سے بدسلوکی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ٹریفک وارڈن کو نوکری سے معطل کر کے ایس پی سٹی کو انکوائر ی افسر مقرر کر دیا ۔چار روز قبل لوئر مال سیکٹر کے ٹریفک وارڈن عالمگیر نے شہری کو ویڈیو بنانے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈن کی جانب سے شہری کو مرغا بنواکر اس کی ویڈیو بنوائی گئی اور بعد معافی بھی منگوائی گئی ۔میڈیا میں خبر آنے کے بعد سی ٹی او نے متعلقہ ٹریفک وارڈن کو فوری معطل کر کے ایس پی سٹی آصف صدیق کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر وارڈن قصوروار ہوا تو اس کو نوکری سے نکال دیا جائے گا اور کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں