ساف انڈر 15 فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم نیپال روانہ ہوگئی

اتوار 21 اکتوبر 2018 17:30

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) ساف انڈر 15 فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم نیپال روانہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

لاہور سے ہفتہ کو اڑان بھرنے والے کھلاڑیوں میں حسیب احمد کپتان، محمد اویس، افنان شاہد،حمزہ نسیم، محب اللہ، نجیب اللہ، جنید احمد شاہ، جواد بشیر، خوشحال خان، آصف علی، محمد کاشف، شاہزیب جاوید، واصف،عدنان جسٹن، سید علی شاہ، اسامہ، سعد خان، مدثر نذر، حسن شیریں، بسم اللہ، افتخار احمد، معین احمد اور محمد عامر خان شامل ہیں۔

جوز روبرٹو پورٹیلا بطور ہیڈ کوچ، اصغر انجم خان اسسٹنٹ کوچ و منیجر، شیخ زاہد نیاز اور غلام شبیر بطور اسسٹنٹ کوچز، چوہدری نعمان ابراہیم گول کیپر کوچ اور محمد عدنان فزیو سکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ 25 اکتوبر سے 3 نومبر تک کھٹمنڈو، نیپال میں شیڈول ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں