گڈ گورننس، شفافیت اور کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،میرٹ کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا‘عثمان بزدار

ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے، صوبے میں کرپشن اور اقرباء پروری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے‘وزیراعلیٰ پنجاب کی چیف سیکرٹری پنجاب سے گفتگو

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر نے ملاقات کی،جس میں صوبے کے انتظامی امور،گڈ گورننس ، شفافیت ، کفایت شعاری اور سادگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گڈ گورننس، شفافیت اور کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،میرٹ کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا- انہوںنے کہاکہ شہریو ںکو ریلیف دینے کیلئے ان کی شکایات کا فوری ازالہ ضروری ہے۔

متعلقہ محکموں کو عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے متحرک انداز میں کام کرنا چاہیئے۔شکایات کے ازالے سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ صوبہ بھر کے عوام کی ترقی اورخوشحالی ہمارا مشن ہے اورہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔

(جاری ہے)

صوبے میں کرپشن اور اقرباء پروری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔انہوںنے کہاکہ حکومتی امور کی انجام دہی، گورننس کی بہتری اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے غیر جانبدار انتظامیہ کا کلیدی کردار ہے اور ان امور کی ادائیگی کیلئے انتظامیہ کوپیشہ ورانہ انداز میں کام کرنا ہے۔

پنجاب میں ہر کام قواعد و ضوابط کے مطابق ہوگا۔انہوںنے کہاکہ میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کی پالیسی کا قائل ہوں۔ میں نے وزراء کو مکمل بااختیار بنایا ہے۔وزراء اور محکمے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔ اختیارات کے ساتھ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور تمام امور کو جلد اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق نمٹانا ضروری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں