محکمہ ماحولیات کی دھواں پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی ،1000سے زائد انڈسٹریل یونٹس کو نوٹسز جاری

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) محکمہ ماحولیات نے لاہورسمیت صوبہ بھر میں عوام کو سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے دھواں پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1000سے زائد انڈسٹریل یونٹس کو نوٹسز جاری کردئے ہیں اور انکو ہدایات کی ہیں کہ اگر انہوں نے مقررہ حکومت مدت کے اندر آلودگی کنٹرو ل کرنیوالے آلات نہ لگائے تو انکو بند کردیاجائے گا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات نے سموگ سیزن سے قبل لاہورسمیت صوبہ بھر میں دھواں پیدا کرنیوالی فیکٹریوں، گاڑیوں اور اینٹوں کے بھٹوں کیخلاف کارروائی تیز کردی ہے اور موسمی حالات کی بہتری کے پیش نظر بھٹوں کو بند کرنے کی مدت میں ایک ہفتہ کی توسیع کردی تھی جو 27اکتوبر تک رہے گی ۔محکمہ تحفظ ماحول کے مطابق آبھی تک لاہور شہر میں سموگ کاخطرہ نہیں ہے لیکن انڈسٹریل یونٹس کو مقررہ مدت کے اندر دھواں کنٹرول کرنے کیلئے آلات لگانے ہونگے ورنہ ان کو بند کردیاجائے گا اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے ترجمان محکمہ تحفظ ماحولیات کا کہناہے کہ ہمارے ساتھ تمام سٹیک ہولڈرز نے میٹنگز کی ہیں اور انہوں نے یقین دلایاہے کہ وہ سموگ کے موسم سے قبل حفاظتی اقدامات کریں گے لیکن اگر اس کے باوجود اس پرعمل نہ ہوا تو محکمہ کیطرف سے ایکشن لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں