ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں اجلاس

اجلاس میں ایل ڈی اے ،ذیلی ایجنسیوں ،واسا ،ٹیپا بجٹ تجاویز اور مالی وسائل میںاضافے کیلئے مختلف امکانات کا جائزہ لیا گیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی زیرصدارت مالی سال2018-19 کے لیے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں اجلاس اتوار کو منعقد ہوا- اجلاس میں نئے مالی سال کے لیے ایل ڈی اے اور اسکی ذیلی ایجنسیوں واسا اور ٹیپا بجٹ تجاویز اور مالی وسائل میںاضافے کے لیے مختلف امکانات کا جائزہ لیا گیا-اس موقع پر شہر میں پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے اور نئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا اور اس مقصد کے لئے درکار فنڈز کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی- اجلاس میں رواں ہفتے میں کے دوران منعقد ہونے والے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیے جانے والے ایجنڈا آئٹمز اور ترقیاتی اہداف پر بھی غور کیا گیا -چیف ٹاؤن پلانر سید ندیم اختر زیدی‘ چیف انجینئر مظہرحسین خان‘ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر واسا محمد اسلم نیازی ‘ ڈائریکٹر فنانس ایل ڈی اے علی شہزاد ڈائریکٹر فنانس واسا محمد اطہر ‘ ڈائریکٹرکمرشلائزیشن نوید احمد بھٹی ‘ ڈائریکٹر ریکوری خواجہ محمد علی اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں