میرٹ اور اصول تمام شہریوں کے لیے ہیں مگر بااثرطبقہ کسی اصول اور میرٹ کو نہیں مانتا‘سراج الحق
بدعنوان اور کرپٹ عناصر اربوں روپے ڈکار کر مزے کر رہے ہیں ،غریب دو وقت کے کھانے کو ترس رہاہے بلوچستان معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے، پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ‘اجتماع سے خطاب
اتوار 21 اکتوبر 2018 20:20
(جاری ہے)
اجتماع میں اضلاع کے نومنتخب امراء سے امیر جماعت سراج الحق نے حلف بھی لیا ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ بدعنوان اور کرپٹ عناصر اربوں روپے ڈکار کر مزے کر رہے ہیں اور غریب دو وقت کے کھانے کو ترس رہاہے ۔ موجودہ نظام سے عوام کی مایوسی میں دن بدن اضافہ ہورہاہے بااثر طبقات کے ہر حکومت میں وارے نیارے ہوتے ہیں جبکہ ہر نیا دن غریب کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہاہے ۔ بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے حکومت کی طرف سے کوئی انقلابی پلان نہیں دیا گیا ۔ بلوچستان پورے ملک کو گیس دے رہاہے مگر یہاں کے لوگ اس سہولت سے محروم ہیں ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ ملک بھر کی نسبت یہاں زیادہ ہے ۔ تعلیمی ادارے بند اور صحت و علاج کی سہولتیں ناپید ہیں ۔ چمن بارڈر کی بندش سے بلوچستان کے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں اور دونوں طرف کی تجارت بند ہونے سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں لیکن حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔ بلوچستان کے عوام کو سبز باغ دکھانے والے حکمرانوں کے اب اپنے باغ سوکھ گئے ہیں ۔ بلوچستان کی ترقی کے لیے کوئی طویل المیعاد منصوبہ نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے آج بھی بلوچستان کے عوام اسی طرح کی زندگی گزار رہے ہیں جیسی آج سے نصف صدی پہلے گزار رہے تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ الیکشن کے روز لوگ گھنٹوں قطاروں میں کھڑے ہو کر اس امید پر ووٹ ڈالتے ہیں کہ آنے والی حکومت ان کی پریشانیوں اور مصیبتوں کے خاتمہ کی طرف توجہ دے گی مگر منتخب ہونے کے بعد نام نہاد عوامی نمائندے پلٹ کر لوگوں کا حال پوچھنا بھی گوارا نہیں کرتے اور ایسی پالیسیاں بناتے ہیں جن سے لوگوں کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے اعتماد پر پورا نہ اترنے اور عوام کو ریلیف نہ دینے والے لوگوں کو عوامی غیظ و غضب کا نشانہ بننا پڑتاہے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو