لاہور،معروف مذہبی سکالرز کا 37دیںسالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس کی مکمل حمایت اوربھرپور شرکت کا اعلان

اتوار 21 اکتوبر 2018 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) ورلڈ پاسبان کے سربراہ علامہ محمد ممتازاعوان جمعیت علما ء اہلسنت کے سربراہ مولاناغلام حسین نعیمی ،جے یوآئی کے رہنماحافظ شعیب الرحمن ،جے یوپی کے رہنما پیرجمشید ا حمد نورانی ،جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹرفرید احمد پراچہ ،مسلم لیگ علماء ومشائخ کے پیرمحمدافضل ،جماعة الدعوةکے رہنماعلی عمران شاہین ،مجلس احراراسلام کے رہنما میاںمحمداویس جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانامحمدنعیم بادشاہ ،جمعیت اہلسنت کے سربراہ مولانا حنیف حقانی تحریک ملت جعفریہ کے رہنما علامہ وقارنقوی تنظیم علماء ومشائخ کے پیر طارق محمود نقشبندی اتحاد علماء کونسل کے مفتی عاشق حسین رضوی ،مولانا محمد اسلم ندیم اورمہراظہرحسین وینس نے اپنے مشترکہ بیان میںعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام 37دیںسالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس کی مکمل حمایت اوربھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ 25-26اکتوبر کو مسلم کالونی چناب نگر میںہونے والی یہ عالمی کانفرنس اتحاد امت کا عظیم مظہرہوگی کانفرنس میں امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکرکے جید علماء کرام ومشائخ عظام اور نامور دینی ومذہبی رہنما شریک ہوکرآئین کی اسلامی شقوں بالخصوص ختم نبوت وناموس رسالت ایکٹ کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہدکے ضمن میںتجدیدعہد کریںگے اور توہین رسالت وامتنا ع قادیانیت ایکٹ پرمکمل وموثر عمل درآمد کرانے کے لیے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں