پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پی اے ایف نے نیوی کو 0-2 سے زیر کرلیا

پیر 22 اکتوبر 2018 00:20

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پی اے ایف نے نیوی کو 0-2 سے زیر کرلیا۔ کے آر ایل اور کراچی الیکٹرک کا مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔ پنجاب سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں پاکستان ایئر فورس کی ٹیم ابتدا میں ہی حاوی ہوگئی۔ تابڑ توڑ حملوں کے بعد بالآخر پہلی کامیابی 33 ویں منٹ میں حاصل ہوئی جب فیصل نے بال کو جال کی راہ دکھا دی۔

فاتح ٹیم کے ڈیفنڈرز نے نیوی کی جوابی مووز بھی ناکام بنائیں۔دوسرے ہاف میں بھی ائیرفورس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن نیوی کے دفاعی کھلاڑیوں نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے حملوں کو ٹالنے کا سلسلہ جاری رکھا۔بالآخر کھیل کے 86 ویں منٹ میں فیصل اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

میچ کا اختتام 0-2 سے ایئرفورس کی برتری پر ہوا۔

اسی وینیو پر کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کے آر ایل نے بھی بڑے مثبت انداز میں کھیل کا آغاز کیا۔اظہار اللہ نے 11 ویں منٹ میں ہی ایک عمدہ پاس کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ جواب میں کراچی الیکٹرک نے بھی کئی بھرپور حملے کیے جس کے نتیجے میں محمد رسول 21ویں منٹ میں مقابلہ ایک ایک سے برابر کرنے میں کامیاب ہوگئے۔پہلے ہاف کے بعد دوسرے میں بھی دونوں ٹیموں نے دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے کسی کو بھی بال جال میں ڈالنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں