قومی ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ ، ماڈل ٹاؤن اکیڈمی نے کراچی ویمن کلب کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 22 اکتوبر 2018 00:20

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) قومی ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ میں ماڈل ٹاؤن اکیڈمی نے کراچی ویمن کلب کو 0-13 صفر سے مات دے کر سیمی فائینل میں جگہ بنا لی۔ معصومہ 6، سدرا حکیم 5 جبکہ نبیلہ اور مرینہ ایک ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ ماڈل ٹاؤن فٹ بال اکیڈمی گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں گلگت بلتستان نے ینگ رائزنگ سٹار کو0-1 سے زیر کرلیا۔

میچ کا فیصلہ کن گول ثوبیہ نے 88 ویں منٹ میں کیا۔لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں کھیلے جانے والے میچ میں واپڈا نے رائل ایگل کو 1-2 سے مات دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے فاطمہ انصاری اور شانزے نے گول کیے۔رائل ایگل کی جانب سے واحد گول قافیہ نے کیا۔اسی وینیو پر کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کراچی یونائیٹڈ نے دیا کلب کو 0-1 سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

فیصلہ کن گول افشاں نے کھیل کے 47 ویں منٹ میں کیا۔ آرمی اور پنجاب کی ٹیمیںپہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں،گروپ سٹیج میچز ختم ہونے پر سیمی فائنل میں اپنے اپنے گروپس میں ٹاپ کرنے والی ٹیموں واپڈا کا مقابلہ پنجاب سے صبح 10بجے جبکہ کراچی یونائیٹڈ کا مقابلہ آرمی سے ساڑھے بارہ بجے دن ہو گاا، دونوں سیمی فائینلز 23اکتوبر کو ماڈل ٹائون فٹ بال اکیڈمی کی گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں