توہین عدالت کی درخواستوں پر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اوراور سیکرٹری لائیو سٹاک کو نوٹس جاری

پیر 22 اکتوبر 2018 14:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواستوں پر سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور سیکرٹری لائیو سٹاک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ لاہو رہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے سب انجینئر ملک اورنگزیب کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وہ ڈپلومہ ہولڈر ہے ،اسکو سب انجینئر کے کوٹہ پر ترقی دے کے ایس ڈی او نہیں بنایا جا رہا ۔

فاضل عدالت کیجانب سے 30جون 2018 کو ایک حکم جاری کیا گیا جس کی تعمیل نہیں کی جا رہی ۔

(جاری ہے)

استدعا ہے کہ عدالت سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے منظور حسین ،طارق محمود اور دیگر ملازمین کی جانب سے سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احسن وحید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ وہ پانچ پانچ سال سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں ۔فاضل عدالت نے ان کی مستقل کرنے کی درخواستوں کو دادرسی کے لئے بھجوا تھا تاہم عدالت کے 6 جولائی 2018ء کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی ۔عدالت نے درخواست پر سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں