کشمیری بربریت پر عالمی برادری ،انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے‘ جمشید چیمہ

حکومت اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتی ہے ‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

پیر 22 اکتوبر 2018 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور اس کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کی جائے گی۔

کئی دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کے عزم اور حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ آزادی کی جہدوجہد کو مزید ولولے سے آگے بڑھایا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت یہ جان لے کہ اسے ہر صورت کشمیریوں کو ان کی امنگوں کے مطابق فیصلے کا اختیار دینا ہوگا ۔عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی افواج کی بربریت پر آنکھیں بند کرنے کی بجائے اپنا کردار ادا کریں اور اس کا نوٹس لیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں