طالبات اور اساتذہ کا پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

پیر 22 اکتوبر 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) ڈاکٹر متین فاطمہ گرلز ہائی سکول‘ بھٹو کالونی شاہدرہ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور دی نالج سکول نزد پنجاب کالج‘ ٹائون شپ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ اعوان ٹائون‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سوڈیوال کوارٹر‘ ملتان روڈ‘لاہور‘علامہ اقبال پبلک ہائی سکول‘ رچنا ٹائون‘فیروزوالہ اورصفہ اسلامک سکول‘ رچنا ٹائون‘فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد495تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں