اختر فاروق وزیراعلیٰ پنجاب کے پرسنل سیکرٹری تعینات،نوٹیفکیشن جاری

پیر 22 اکتوبر 2018 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اختر فاروق نامی آفیسر کو وزیراعلیٰ پنجاب کے پرسنل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے جس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت گریڈ 20 اور 21 کے 7 افسران کی خدمات بھی طلب کرلی ہیں جن میں علی رضا ،ارم بخاری ،عشرت علی ،عالمگیر خان،عثما ن باجوہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں