کبوتروں کی غیر قانونی درآمد اور فالکن نیٹنگ میں ملوث 4افراد کو ایک لاکھ

35ہزارجرمانہ وائلڈلائف سکواڈ نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر بغیر پرمٹ کبوتر درآمد کرنیکی کوشش ناکام بنادی، فالکن کی غیر قانونی نیٹنگ میںملوث 2ملزمان کو تحصیل جنڈ میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

پیر 22 اکتوبر 2018 20:36

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف راولپنڈی ریجن ندیم قریشی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افسرکی سربراہی میں غیر قانونی شکار و خرید وفروخت روکنے کیلئے تشکیل دیئے گئے خصوصی سکواڈ نے غیر قانونی طور پر کبوتروں کی درآمد اور فالکن کی نیٹنگ میں ملوث 4 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مجمو عی طور پر ایک لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ وصول کرلیا، تفصیلات کے مطابق وائلڈلائف سکواڈ کی انچارج رضوانہ عزیز نے اسلام آباد ائیر پور ٹ پر کویت سے بغیر پرمٹ کبوتر درآمد کرنیکی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 افراد عثمان اور خالد سے باالترتیب سے 70 اور 40 کبوتر برآمد کر کے انہیں حراست میں لے لیا، متعلقہ وائلڈلائف افسر نے ملزمان کی درخواست پر ان سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ لے کر قومی خزانے میں جمع کرواکے کیس کو نمٹا دیا ہے ، اسی طر ح ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ میں دریائے سون کے نواحی علاقے میں وائلڈلائف سکواڈ نے معمول کے گشت کے دوران فالکن کی غیرقانونی نیٹنگ میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے سامان شکار برآمد کرلیا، بعدازاںملزمان کی درخواست پر ان سے 15ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کرکے خزانے میں جمع کروا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں