صاف پانی کمپنی کرپشن سکینڈل میں گرفتار قمر الاسلام نے ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

پیر 22 اکتوبر 2018 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) صاف پانی کمپنی کرپشن سکینڈل میں گرفتار (ن) لیگی رہنما انجینئر قمر الاسلام نے ضمانت کے حصول کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ انجینئر قمر الاسلام کی جانب سے دائر درخواست ضمانت میں ڈی جی نیب اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کی جانب سے الیکشن سے قبل سیاسی رہنماؤں کو گرفتاری نہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

کسی بھی امیدوار کو الیکشن سے قبل گرفتار کرنا سیاسی اقدار کے منافی ہے۔ نیب کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر گرفتار کیا گیا۔ انجینئر قمر الاسلام کا موقف ہے کہ نیب نے گرفتار کرکے قانون کی خلاف ورزی کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ نیب کو ایس او پی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو کرپشن میں ملوث الیکشن سے قبل گرفتار کیے گئے سیاستدانوں کی فہرست فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں