لاہور ، ناموس رسالت کی حفاظت کے لئے آخری حد تک جائیں گے ،صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی

نا موس رسالت کا جو غدار ہے پاکستان سے اسکا کوئی تعلق نہیں پاکستان کے لاکھوں غیرت مند مسلمان جاگ چکے ہیں اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے قربانیاں دینے کو تیار ہیں، مرکزی رہنما تحریک لبیک کا ریلی سے خطاب

پیر 22 اکتوبر 2018 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) ناموس رسالت کی حفاظت کے لئے آخری حد تک جائیں گے ۔نا موس رسالت کا جو غدار ہے پاکستان سے اسکا کوئی تعلق نہیں پاکستان کے لاکھوں غیرت مند مسلمان جاگ چکے ہیں اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے قربانیاں دینے کو تیار ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی نے چوک شالامار لاہور سے نکالی گئی ناموس رسالت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ناموس رسالت ریلی شعبہ نشرواشاعت تحریک لبیک کے زیر اہتمام چوک شالامار سے براستہ گڑھی شاہو لاہور پریس کلب چیئرنگ کراس، ریگل چوک ، جی پی او چوک مال روڈ سے ہوتی ہوئی ناصر باغ لاہور نکالی گئی۔اس موقع پر پیر اعجاز اشرفی نے مزید کہالبیک یارسول اللہ ورکرز کنونشن ناصر باغ لاہور ملک پاکستان کے نظریہ کا اساس ہے۔

(جاری ہے)

جس میں کاکنان کی اعلیٰ غیرت و حمیت پر اسلام و پاکستان سے محبت کی تربیت کی گئی ہے۔

جس کی کامیابی کی مبارکباد ہم امیرالمجاہدین علامہ خادم حسین رضوی پیر افضل قادری و دیگر قائدین کو پیش کرتے ہیں اور ایسے ورکرز کنونشن ملک بھر میں جاری رہنے چا ہئیں جس سے قوم کی ملی عملی و علمی اصلاح ہو ۔ ناموس رسالت ریلی میں پیر زبیر احمد قصوری، مولانا حفیظ الرحمٰن ، مولانا لیاقت علی رضوی، محمد علی عمر ، اختر حسین ، میاں عارف و دیگر شمالی لاہور کے عاشقان رسول نے بھر پور شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں