تاجر نامساعد حالات کے باوجود حکومت سے تعاون کیلئے تیار ہیں، اشرف بھٹی

منگل 23 اکتوبر 2018 14:40

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پارکنگ پلازوں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے آنے والے تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفد نے اپنے دیرینہ مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ملک بھر کے تاجروں کی کانفرنس بلانے کی تجویز بھی پیش کی۔

(جاری ہے)

اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجر برادری کاملکی معیشت میں اہم کردار ہے لہذا انہیں مشاورت میں شامل کیا جانا چاہئے اورتاجر تنظیموں کو اعتما دمیں لے کر پالیسیاں تشکیل دی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کیلئے کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینا ہوگا اور اس کیلئے حکومت کو مشاورت کا عمل شروع کرنا چاہیے، جائز کاروبار کرنے والے تاجر نا مساعد حالات کے باوجود حکومت سے ہر طرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کرنا اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں