لاہور ہائیکورٹ میں اندرون شہر میں صفائی کی ناقص انتظامات کیخلاف متفرق درخواست دائر کردی گئی

منگل 23 اکتوبر 2018 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں اندرون شہر میں صفائی کی ناقص انتظامات کیخلاف متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں حکومت پنجاب، وال سٹی، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزارکا موقف ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود اندروں شہر میں صفائی کے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے۔

(جاری ہے)

اندروں شہر کی گلیوں، چوراہوں پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ وال سٹی، ضلعی انتظامیہ اندرون شہر کو صاف کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ اندرون شہر میں جگہ جگہ موٹر سائیکل اسٹینڈ بنا دیئے گئے ہیں جس کے باعث گزرنا دشوار ہے۔ گندگی اور ٹریفک جام کے باعث اندرون شہر کا حسن ماند پڑ چکا ہے۔درخواست میں استدعا میں کی گئی ہے کہ عدالت اندرون شہر کی صفائی اور انکروچمنٹ ہٹانے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں