ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور نے اولڈ انجن شیڈ کے 62 ملازمین میں ایکسیلینسی ایوارڑز تقسیم کیے

انجن شیڈ کے ملازمین کی محنت سے انکاری نہیں ہو سکتے‘ ڈی ایس ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر

منگل 23 اکتوبر 2018 17:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) ریل مزدوروں کی مشترکہ محنت اور لگن سے ہمارا انجن فیلیئر زیرو کے قریب ہے اور ہم نے بہترین ٹیم ورک کے نتیجے میں ٹرینوں کی ریکارڑ پنکچوایلٹی حاصل کی ہے جس سے مسافروں کا ریل پر اعتماد بحال ہوا۔ اولڈ انجن شیڈ کے ملازمین کیلئے لیبر رومز اور نئے واش رومز بنا چکے ہیں۔ بہت جلد اولڈ انجن شیڈ کیلئے ایک ایمبولینس کا اہتمام بھی کردیں گے۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور محمدسفیان سرفراز ڈوگر نے یہ باتیں متحدہ ریل مزدور اتحاد اولڈ انجن شیڈ کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں کہیں۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اچھی کارکردگی پر اولڈ انجن شیڈ کے 62 ملازمین میں ایکسیلینسی ایوارڑز اور کیش انعامات تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

ریل مزدوروں سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ سائلین کیلئے میرا دفتر کھلا ہے تاہم مزدوروں محنت کی قدر کی کرتے ہیں اور ان کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔

مزید براں ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور طارق انور سپرا اور ڈویژنل مکینیکل انجینیئر عاصم تسنیم کھوکھر نے بھی مزدوروں سے خطاب کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ یاد رہے ایوارڑ وصول کرتے ہوئے ریل مزدوروں نے ورکشاپس والی یونیفارم پہن رکھی تھی جس پر آئل کے نشانات نمایاں تھے اور جس سے ان کی سخت محنت کا احساس ہوتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں